تل أبيب/ ايجنسى
اسرائیل میں اس وقت انقلاب آ گیا جب اسرائیلی پارلیمنٹ نے 12 سال سے بر سر اقتدار نیتن یاہو کو وزارت عظمی کےعہدے سے ہٹا دیا اور عرب پارٹی کی مدد سے نفتالی بینٹ کو اسرائیل کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ خبروں کے مطابق اسرائیل کے قوم پرست سخت گیرسیاست دان نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور بنیامین نیتن یاہو کے مسلسل بارہ سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمان میں نئی حکومت کی منظوری سے قبل نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے اور نئے مخلوط اتحاد کے بانی یائرلیپڈ کی جماعت ’ییش عتید‘ سے تعلق رکھنے والے میکی لیفی نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ انھوں نے 120 ارکان پر مشتمل پارلیمان سے 67 ووٹ حاصل کیے تھے۔
نفتالی بینیٹ اسرائیل کے پہلے کٹڑیہودی وزیراعظم ہیں۔ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے مزید بستیوں کی تعمیر کے حق میں ہیں اور فلسطینی علاقے کو جزوی طور پر صہیونی ریاست میں ضم کرنے سے متعلق بیانات جاری کرتے رہے ہیں جبکہ ان کے حکمراں اتحاد میں شامل عرب بلاک اس کا مخالف ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )
آپ کی راۓ