بارش کیا ہوئی۔۔ کرشنانگر نے تالاب کا روپ دھار لیا؛ نگر پالیکاکے ذمہ داروں اور کرمچاریوں کی بدعنوانی عروج پر

16 جون, 2021

کرشنانگر/ زاھدآزاد جھنڈا نگری
نیپال میں مانسون کی خوبصورت آمد نے یہاں کے موسم کو خوشگوار بنا دیا ھے موسم گرما سے پریشان لوگ بارش کی وجہ سے موسم سرما کیطرح لطف اندوز ھو رھے ھیں بچے تو بچے بوڑھے بھی بارش کا مزہ لیتے نظر آئے

میچی) پو رب سے (مہا کالی (پچھم) تک اکثر اضلاع میں بارش ھو رھی ھے
محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار مانسون کی آمد کچھ پہلے ھی ھو گئی ھے ایسا کئی سالوں کے بعد ھوا ھے ضلع کپل وستو کے تمام شہرو ں ۔ تو لہوا چنروٹا۔ بٹو ل۔ کرشنا نگر وجہنڈا نگرمیں سنیچر سے ھی وقفے وقفے سے برابر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں تو بارش و تیز ہواؤں کی وجہ سے آمد ورفت کا سلسلہ رک سا گیا ۔
نگر پالیکا کرشنا نگر کے ذمہ داروں اور کرمچاریوں کی بدعنوانی اور نا اھلی کیوجہ سے کرشنا نگر کی تمام سڑکیں تالاب کا روپ دھار چکی ہیں۔ جہاں آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔  مدرسہ نعیمیہ کا راستہ نہایت ھی خراب حالت سے دو چار ھے جگہ جگہ پانی جمع ھے نالیوں کا تعمیری کام ادھورا ھونے کی وجہ سے اس سڑک پر چلنا دشوار ہے۔جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگرو جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر سے مسلم کمیو نیٹی ہال تک جانا مشکل ترین عمل ھے گڈھوں نے ایسی شکل اختیار کر لی ھے جس سے مچھلی پالنے والو کے لىے آسانیاں پیدا کر دیں ھیں
مگر افسوس صد افسوس نگر پالیکا والے لوگ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ھیں۔ کرشنانگر کے باسیوں کو آئندہ الیکشن میں کسی سچے ومخلص نیتا کوچننا ہوگا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter