کٹھمنڈو/ کئیر خبر
دلت خاتون صحافی/ روپا سونار نے کٹھمنڈو میں مکان مالک کے خلاف میٹرو پولیٹن پولیس اسٹیشن سنگھ دربار میں شکایت درج کروائی ہے ، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ دلت برادری سے تعلق کی بنا پر انہیں فلیٹ نہیں دیا گیا۔
روپا نے مکان مالک کے خلاف جمعرات کے روز پولیس میں شکایت درج کروائی تھی انہوں نے بتایا کہ یہ شکایت ذات پات کی تفریق اور اچھوت سزا ایکٹ 2068 کے تحت درج کی گئی ۔
روپا کے مطابق ، کٹھمنڈو کے محلہ ببرمحل کی 58 سالہ سرسوتی پردھان نے کمرہ کرایہ پر دینے سے پہلے میری ذات پوچھی ۔ روپا نے شکایت میں بتایا ہے کہ اس نے یہ معلوم کرنے کے بعد کہ یہ دلت برادری سے ہے کرایہ پر فلیٹ دینے سے انکار کردیا۔
روپا نے بتایا کہ تقریبا 5 گھنٹے کے مسلسل دباؤ کے بعد پولیس نے شکایت درج کی ہے۔
روپا نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکان مالکن جو پہلے فلیٹ دینے پر راضی ہو چکی تھی ، ذات جاننے کے بعد انکار کر دیا۔
آپ کی راۓ