محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

26 جون, 2021

نئی دہلی / ایجنسی

جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان  کردیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی، بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار  نے نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter