بھارت: نایاب نسل کے آم کے درختوں کیلئے بھاری سیکیورٹی تعینات

27 جون, 2021

جبل پور/ ایجنسی

دنیا کے مہنگے ترین آم اگانے والے بھارتی جوڑے کی پریشانی، نایاب پھل کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی رکھنی پڑ گئی۔

مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک جوڑے نے 4 سیکیورٹی گارڈز اور 6 کتوں کو نایاب پھل کے دو درختوں کی حفاظت کیلئے رکھا ہے۔

آم کی اس نایاب قسم کا نام ’میازکی‘ ہے جو ابتدا میں جاپان میں اگایا گیا تھا اور اسے دنیا کا مہنگا ترین آم ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

ان نایاب آم کے درختوں کی خبر وائرل ہونے پر کچھ مقامی چوروں نے پھل چرانے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ان درختوں کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

دوسری جانب ممبئی میں ایک کلو سرخ آم کی قیمت 21 ہزار تک دینے کی پیش کش کی گئی ہے، گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں اس آم کی فی کلو قیمت پونے 6 لاکھ پاکستانی روپے تک گئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter