خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار طالبان ہیں، ہتھیار نہیں ڈالوں گا، افغان صدر

8 جولائی, 2021

كابل/ ايجنسى

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا الزام طالبان پر عائد کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار طالبان ہیں۔

افغان صدر نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

صدر اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے جانے کا پروگرام بنایا تو کہا پاکستان اور طالبان اپنا فیصلہ لیں۔

انھوں نے کہا کہ خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اور ان کے پشت پناہوں کی ہے۔ ہم عزت سے رہتے ہیں یہ عزت اور آبرو دکھانے کا وقت ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter