نیپال: سپریم کورٹ کا پھر تاریخی فیصلہ؛ پارلیمنٹ بحال؛ ٢٨ گھنٹوں کے اندر دیوبا کو وزیر اعظم بنانے کا حکم

12 جولائی, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
آج ایک اور اہم تاریخی فیصلے کے روپ میں سپریم کورٹ نے تحلیل ایوان نمائندگان کو بحال کردیا۔

چیف جسٹس چولیندر شمشیر رانا کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے حکومت کے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

اسی طرح ، کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کو 28 گھنٹوں کے اندر وزیر اعظم کے طور پر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں ایک ہفتہ کے اندر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کو کہا گیا ہے

صدر جمہوریہ بیدیا دیو ی بھنڈاری نے 21 مئی کو وزیر اعظم کے پی اولی کی سفارش پر ایوان پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔

وزیر اعظم نے رواں سال 12 اور 19 نومبر کو دو مراحل میں عام انتخابات کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter