افغان طالبان کا قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ

12 جولائی, 2021

كابل/ ايجنسى

افغان طالبان نے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا، ویڈیو میں مسلح طالبان قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

قندھار پر قبضے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت پریشان ہے اور بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، جس کی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عملے کو نکالنے کے لیے آئے جہاز میں افغان فوج کے لیے اسلحہ بھی لایا گیا۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter