ون ڈے سیریز، انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

14 جولائی, 2021

لندن/ ايجنسى

انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی۔ انگلش ٹیم نے 332 رنز کا ہدف7 وکٹوں کے نقصان پر 48 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے جیمز ونس کو مین آف دی میچ جبکہ فاسٹ بالر ثاقب محمود کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس اور لوئس گریگری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 102 اور 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

جیمز ونس کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جبکہ لوئس گریگری نے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 158، محمد رضوان نے 74 اور امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter