نیپال میں عید الاضحی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

21 جولائی, 2021

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

آج عید الاضحی کے موقع پر پورے ملک نیپال میں عید قرباں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کورونا پروٹوکول کے چلتے شہری علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ادا کی۔ جب کی دیہی علاقوں میں لوگوں نے مساجد اور عید گاہ میں دوگانہ  عید الاضحی ادا کی۔

میچی سے مہاکالی تک مسلمانان نیپال نے سنت ابراہیمی کی اتباع میں  اللہ تعالی کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کی۔ اس موقع پر لوگوں نے غریبوں اور مسکینوں کا پورا خیال رکھا۔

اس سال نیپالی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا جس سے مسلمانوں کے اندر خوشی کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب مشروعی تنظیموں نے قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ملک میں ریکارڈ توڑ بھینسوں کی قربانی کی گئی۔ کئی مقامات سے گوشت کے ضیاع کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter