طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، افغان صدر اشرف غنی

28 جولائی, 2021

کابل / ایجنسی

افغانستان کےصدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان حکومت مسئلے کے حل کیلئے سیاسی مصالحت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کرتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter