نئى دهلى: جنتر منتر نفرت انگیز نعرے بازی معاملہ: بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے سمیت 6 ملزمان گرفتار

10 اگست, 2021

نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر مسلم مخالف نعرے بازی اور اشتعال انگیز بیان بازی کرنے کے معاملے میں دہلی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں ونود شرما، دیپک سنگھ، دیپک، وینیت کرانتی اور پریت سنگھ شامل ہیں۔ پریت سنگھ سیو انڈیا فاؤنڈیشن کا ڈائریکٹر ہے۔ اس بینر کے تحت جنتر منتر پر بھارت چھوڑو تحریک کے نام سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اشونی اپادھیائے کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام کے دوران کچھ لوگوں نے غیر مہذب، قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعرے لگائے تھے۔

یاد رہے کہ بهارتى راجدھانی دہلی کے جنتر منتر علاقے میں نکالے گئے مارچ کے دوران فرقہ وارانہ نعرے لگائے گئے تھے۔ اس ‘مارچ’ کی ویڈیو اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ ان کی اجازت کے بغیر نکالا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس مارچ کا اہتمام سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے نے کیا تھا۔ تاہم، اپادھیائے کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو کا علم نہیں ہے۔ صرف 5 یا 6 لوگ نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نعرے نہیں لگنے چاہئے تھے۔

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں مسلمانوں کو ‘رام-رام’ کہنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ دہلی کے نمایاں علاقے جنتر منتر پر منعقدہ اس مظاہرے میں کچھ ممبران ‘ہندوستان میں رہنا ہوگا، جے شری رام کہنا ہوگا‘ جیسے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ المیہ یہ ہے کہ یہ جگہ ملک کی پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری دفاتر سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود ہے۔

دہلی پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ نعرے بدنام زمانہ پجاری نرسمہانند سرسوتی کی موجودگی میں لگائے گئے تھے۔ یہ مظاہرہ قدیم زمانے سے جاری قوانین کو ختم کر کے یکساں قانون نافذ کرنے کے مطالبہ پر کیا گیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter