کابل/ ایجنسی
طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلخمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فراہ، ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان اور زرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے۔
افغانستان کے مختلف مقامات پر لڑائی میں تیزی آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل پہنچ رہی ہے۔
آپ کی راۓ