افغانستان کسی ملک کے خلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: ترجمان طالبان

18 اگست, 2021

کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں افغانستان کسی ملک کے خلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ یقین دہانی کراتے ہیں کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ خواتین کو شریعت کے مطابق ان کے حقوق دیئے جائیں گے۔

طالبان نے ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ اور خواتین کو تمام شرعی حقوق دینے کا اعلان کردیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا پہلی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آزادی ہمارا حق تھا جسے ہم نے حاصل کرلیا ہے۔ یقین دہانی کراتے ہیں کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کو سکیورٹی کی مکمل ضمانت دیتے ہیں۔ یقین دہانی کراتے ہیں کسی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔ سربراہ کے حکم پر سب کو معاف کر دیا۔ ہم نے جنگ کا خاتمہ کردیا امن قائم کرنے آئے ہیں۔ سیاسی عمل جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی سے کابل میں سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوا۔ ہم اقتدار کی منتقلی سے پہلے کابل میں داخل نہیں ہونا چاہتے تھے لیکن کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کابل میں داخل ہوئے۔ شہر کو لوٹ مار سے بچانے کیلئے کابل میں داخل ہونا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ کابل میں سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہت اہم ہے، سفارتخانوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ امارات اسلامی کسی سے انتقام نہیں لے گی۔ طالبان اندرونی اور بیرونی دشمن نہیں بنانا چاہتے۔ تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اسلامی حکومت تشکیل دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے مذہب اور ثقافت کے مطابق عمل کریں گے۔ مغربی دنیا کو ہماری اقدار اور ثقافت سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ خواتین کیخلاف کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔ افغان خواتین قواعد وضوابط کے مطابق تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter