مساجد اھل حدیث سدھارتھ نگر ،یوپی کی ڈائریکٹری کا کام شروع‎‎

20 اگست, 2021
سدھارتھ نگر/ کئیر خبر
ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی نے "کئیر خبر” کاٹھمانڈو ،نیپال کے نمائندہ کو بتایا کہ ضلعی جمعیت کے اراکین عاملہ کی خواھش اور مشورے سے مساجد اھل حدیت سدھارتھ نگر کی ڈائریکٹری تیار کرنے کے لیے ایک تفصیلی فارم برائے تاریخ وریکارڈ مساجد اھل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی تیار کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے فوری طور پر اس کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا، تاخیر پر معذرت خواہ ہوں۔
 یقیناً إخوان جماعت کو اس روح پرور خبر  سے مسرت وشادمانی حاصل ہوگی کہ مساجد اھل حدیت سدھارتھ نگر، یوپی کی ڈائریکٹری کا کام شروع ہو چکا ہے۔
ضلعی جمعیت کے تین باصلاحیت اور فرض شناس مبلغین حضرات اس کام کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں،
امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی نے بتایا کہ ذمہ داران جمعیت اور مبلغین کے باھمی مشورے سے حلقات تقسیم کئے گئے ہیں، رفتہ رفتہ یہ لوگ اپنے اپنے حلقات کا دورہ کریں گے اورخلوص وللہیت کے ساتھ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو  انجام دینے کی سعی مشکور کریں گے، ان شاء الله تعالى –
ناظم جمعیت کے نائبین مولانا سعود اختر سلفی، مولانا عبدالرب سلفی اور رفیع احمد (لوی) نے تقسیم شدہ حلقوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالمنان مفتاحی، حلقہ ڈومریاگنج، اٹوا، بسکوھر میں، مولانا ابوبکر سراجی، حلقہ بانسی میں اور مولانا ابوالخیر ارشد سلفی حلقہ نوگڈھ، شہرت گڈھ، بڑھنی میں دعوتی وتبلیغی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ مساجد اھل حدیت کی ڈائریکٹری کا کام بھی کررہے ہیں،
جمعیت کے دیگر ذمہ داران وعہدے داران
مولانا عبدالرشید مدنی، مولانا عبدالرحیم امینی، مولانا شریف اللہ سلفی، مولانا عبدالرحمن اثری، مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا عبدالمنان مفتاحی، مولانا جمشید عالم سلفی، مولانا ھاشم سلفی، مولانا عبدالخبیر مدنی، مولانا عبدالحکیم سلفی، مولانا تاج الدین سراجی، مولانا خالد رشید سراجی، مولانا عبدالرشید سلفی وغیرھم نے نظمائے حلقہ اور دیگر احباب جماعت سے مخلصانہ گذارش کی ہے کہ ضلعی جمعیت کے مبلغین وارگنائزر حضرات کا ادب واحترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے دروس وخطابات سے استفادہ کریں، حسب سہولت واستطاعت ہر ممکن تعاون کرنے کا جذبہ رکھیں، خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں اور امانت داری کے ساتھ مساجد سے متعلقہ معلومات فراہم کریں،

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter