کابل/ ایجنسی
طالبان نے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد نگراں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
رکن طالبان شوریٰ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت میں تمام قبائلی رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملا عبدالغنی برادر بھی کابل میں موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ابتدائی طور پر 12 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
رکن طالبان شوریٰ کے مطابق عدلیہ، داخلی سلامتی، امور خارجہ اور دفاع کے لیے تقرریاں کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں طالبان آرمی چیف ملا یعقوب بھی قندھار سے کابل کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
رکن طالبان شوریٰ کے مطابق دیگر طالبان کمانڈروں کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔
آپ کی راۓ