نیپال: کٹھمنڈو ٹو براٹ نگر؛ بدھا ایئر کی پرواز میں 73 مسافروں کی جان حلق میں اٹکی

27 ستمبر, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
بدھا ایئر سے تعلق رکھنے والا ایک طیارہ جو آج صبح براٹ نگر ایئر پورٹ کے لئے پرواز بھرا تھا لینڈنگ گیئر میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے اتر نہ سکا؛ فضاء میں دو گھنٹے منڈلانے کے بعد کٹھمنڈو کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا ہے۔

فلائٹ میں کل 77 افراد سوار تھے جن میں 68 بالغ ، دو بچے ، تین شیر خوار اور عملے کے چار افراد شامل تھے۔کٹھمنڈو ایئر پورٹ کے جنرل منیجر پرتاپ بابو تیواری نے کہا کہ پائلٹ نے صبح 10:16 بجے لینڈنگ گیئر کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے وقت تمام طبی اور ہنگامی سہولیات رن وے کے اطراف میں موجود تھیں۔

حکام کے مطابق، تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ان کی منزل پر ان کی خواہش کے مطابق بھیجا جائے گا۔

طیارہ صبح ساڑھے آٹھ بجے براٹ نگر کے لیے روانہ ہوا ، لیکن لینڈنگ گیئر کام نہ کرنے کی وجہ سے اسے کٹھمنڈو کی طرف موڑ دیا گیا۔ مسئلہ کی تصدیق کے بعد طیارے کو کٹھمنڈو کے آسمان پر 21 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا –

مسافروں کے مطابق سب رو رہے تھے ؛ جہاز کے کپتان انگیلو شیرپا نے کٹھمنڈو کے آسمان میں دس بار چکر لگانے کے بعد لینڈنگ گئیر پر تکنیکی محنت کی اور تیل ختم ہونے سے پہلے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرایا –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter