تاپلے جونگ: شادی کی تجویز مسترد کرنے پر طالبہ کا دردناک قتل

29 ستمبر, 2021

تاپلے جونگ/ کئیر خبر

پولیس کے مطابق 18 سالہ طالبہ پشپا لمبو جو جمعہ کے روز مردہ پائی گئی تھی، کو پہلے سے پلاننگ کے تحت دردناک قتل کیا گیا تھا۔

تاپلے جونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بال نرسنگھ رانا کے مطابق ، اتوار کو قتل کے الزام میں فنگلنگ کا رہنے والا ٹریکٹر ڈرائیور رام کارکی کو گرفتار کیا گیا۔ رانا نے بتایا کہ کارکی نے اپنے بیان میں پشپا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رانا نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ان کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک قتل عمد تھا۔

کارکی کے بیان کے مطابق ، اس کا پشپا کے ساتھ پچھلے نو مہینوں سے پیار تھا۔ جب شادی کے لیے کہا تو اس نے شادی کی تجویز مسترد کر دی اور اس پر لڑائی ہو گئی۔ کارکی نے بتایا کہ اس نے جھگڑے کے بعد اس کے سر پر پتھر دے مارا اور پھر اسے زبردستی زہر دیا اور اسے پہاڑ سے نیچے دھکیل دیا۔

پشپا لمبو علاقہ کے بھانوجن سیکنڈری اسکول میں 11 ویں کلاس کی طالبہ تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter