لکھنؤ:ادبی تنظیم فخر ہندوستان کے تحت مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد/زاہد آزاد جھنڈا نگری. ڈاکٹر اسلم مرتضا اور پوجا کھتری کو فخر ھند اعزاز سے نوازا گیا

ہزاروں خوبیاں ان میں تو ھیں مگر زاھد = کبھی بھی دل میں وہ پاس وفا نھی رکھتے ( زاھدآزاد)

3 ستمبر, 2021

لکھنؤ/ کیئر خبر
لکھنؤ کی ادبی تنظیم فخر ہندوستان کے تحت مشاعرہ و کوی سمیلن مادھو پیلس عالم باغ لکھنؤ میں کہنہ مشق شاعر محترم ڈاکٹر مخمور کاکوروی کی صدارت اور عاصم کاکوروی کی نظامت میں منعقد ہوا جس میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے نیپال کے معروف شاعر وصحافی۔ زاہد آزاد جھنڈا نگری (نیپال ) محترمہ پوجا کھتری لکھنو اور ڈاکٹر اسلم مرتضیٰ نے شرکت کی اس موقع پر تینوں مہمان اعزازی کو اعزاز سے بھی نوازا گیا. اور مومنٹو و شال پیش کی گئیں-
مہمان خصوصی کے طور پر سلیم تابش اور رستم الہ آبادی شریک ہوئے.
صدر مشاعرہ ڈاکٹر مخمور کاکوروی نے اپنے صدارتی خطاب میں نوجوان شعراء کو اردو پڑھنے اور کلاسیکی شعرا کے کلام کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا. انھوں نے مزید کہا کہ نئے شعرا کو اپنا کلام درست کرانے، نکھارنے اور سنوارنے کے لئے اساتذہ سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے. بغیر استاد کے کوئی ہنر اور فن اعتبار حاصل نہیں کر سکتا.
مہمان اعزازی زاہد آزاد جھنڈا نگری نے فخر ہندوستان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ” اس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف اردو ہندی میں دوری کم ہو رہی ہے بلکہ نو جوانوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع مل رہا ہے ۔ میں فخر ہندوستان کا اس اعزاز کے لئے دلی ممنون ھوں
پسند کئے جانے والے اشعار قارئین کی نذر ہیں.
میں بھی سورج کی طرح شام کو ڈھل جاؤں گا
غازہء غم ترے رخسار پہ مُل جاؤں گا
ڈاکٹر مخمور کاکوروی

ہزاروں خوبیاں ان میں تو ہیں مگر زاہد
کبھی بھی دل میں وہ پاس وفا نہیں رکھتے
زاہد آزاد جھنڈا نگری
خود بڑھ کے مدد اپنی جو قوم نہیں کرتی
اللہ بھی پھر اس کی امداد نہیں کرتا
سلیم تابش
جو گنہگار تھے وہ بخشے گئے
بے گناہوں کو دار پر دیکھا
رستم الہ آبادی
روح تو زندہ ہے لیکن جسم مٹی ہو گیا
سانپ جیسے دوست ہیں موجود ڈسنے کے لئے
عارف علوی
ہمارے دل کی اس دنیا میں عاصم
جو مر جائے وہ پھر مرتا نہیں ہے
عاصم کاکوروی
دیگر شعرا میں حمید اللہ انصاری
شمشاد احمد ، علیشا معراج خان، اسمتا مشرا، ورون،
شان کاکوروی، خالد لکھنوی
موہت انڈیا، طلحہ لکھنوی، التمش لکھنوی، کنال دکچھت وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا.
آخر میں کنوینر مشاعرہ عارف علوی نے کلمات تشکر ادا کئے.یہ اطلاع معروف شاعر مخمور کاکوروی نے دی ھے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter