کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے، طالبان

3 ستمبر, 2021

کابل/ اہجنسی

طالبان نے کہا ہے کہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے باور کروایا کہ مسلمان ہونے کے ناطے حق ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت سمیت کسی بھی ملک کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

افغانستان کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter