فاطمہ سومار: میرا دورہ نیپال کا مقصد سیاسی قیادت پر ایم سی سی معاہدے کی توثیق کے لیے دباؤ ڈالنا نہیں

13 ستمبر, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
رپورٹ کے مطابق ملینیم چیلنج کارپوریشن کی نائب صدر محترمہ فاطمہ سومار نے دارالحکومت کٹھمنڈو میںنیپال کے اپنے چار روزہ دورے کے اختتام سے قبل اتوار 12 ستمبر 2021 کو ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کرتے ہے کہا کہ ان کے نیپال کے دورے کا مقصد لوگوں پر دباؤ ڈالنا نہیں تھا۔ مجھے امید ہے کہ نیپالی پارلیمنٹ جلد ہی ایم سی سی کو پاس کر دیگی کیونکہ پچھلی تمام حکومتیں نیپال میں کارپوریشن منصوبوں کے نفاذ کی حمایت کرتی رہی ہیں۔
نیپال میں اپنے قیام کے دوران ، مسز سومار نے وزیر اعظم جناب شیر بہادر دیوبا اور حکمران اتحادی جماعتوں کے سربراہوں (ماؤسٹ کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین مسٹر پشپا کمل دہال ، اور مسٹر مادھو کمار نیپال) سے بھی ملاقات کی۔ سومار نے 2017 میں نیپال اور امریکی ملینیم چیلنج کارپوریشن کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ جلد از جلد پارلیمنٹ کے ذریعے معاہدے کی توثیق کریں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter