ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے صدر دفتر نوگڈھ میں مولانا عبدالسلام سلفی،ممبئی کی تشریف آوری

17 ستمبر, 2021
سدھارتھ نگر/ كيئر خبر
ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے نمائندہ کو بتایا کہ جماعت کے معروف عالم دین اور صاحب زبان وقلم رفیق گرامی جناب مولانا عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی کاندیولی (صدر مرکز تاریخ اھل حدیث )نے مجھے یہ پرمسرت خبر دی کہ ھماری صوبائی جمعیت اھل حدیت ممبئی کے امیر محترم مولانا عبدالسلام سلفی ان دنوں جماعتی ودعوتی دورے پر بنارس گئے ہوئے ہیں، واپسی میں اپنے آبائی وطن بھی جائیں گے، ناظم جمعیت اور مولانا محمد ابراہیم مدنی امیر جمعیت  کےعلاوہ  بعض دوسرے اھم ذمہ داروں نے اس سنہری موقعہ کو غنیمت سمجھتے ہوئے امیر محترم کو ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے صدردفتر میں
تشریف لانے کی پرخلوص دعوت دی جسے آپ نے انشراح صدر کے ساتھ قبول فرمایا اور مورخہ :16/9/2021 بروز جمعرات قبیل نماز ظہر موسم  کی خرابی اور مسلسل بارش کے باوجود حسب وعدہ اپنے خوش مزاج رفیق سفر جمعیت اھل حدیت ،بھیونڈی کے صدر بھائی عبدالحمید خان (کونڈرا گرانٹ) کے ھمراہ ضلعی جمعیت کی ھیڈ آفس نوگڈھ میں تشریف لائے، ناظم جمعیت اور دیگر موجود ذمہ داروں نے اپنے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی دلی مسرت وشادمانی کا اظہار کیا،
شیخ محترم کے وقار واعتبار،جودسخا اور مؤثر شخصیت کا زمانہ معترف ہے، کم وبیش ایک گھنٹہ کی مجلس میں  آپ نے جماعت وجمعیت کے حوالہ سے نہایت خوشگوار ماحول میں انتہائی مفید اور بیش قیمت باتیں لوگوں کے گوش گزار فرمایا، دوران گفتگو آپ نے ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر اور بنارس کی جمعیت کی جماعتی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات وجذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دیں اور مزید فعال بنانے کی تلقین فرمائی –
افراد کو جماعت سے منسلک کرنے اور باھم شیر وشکر اور نیکی کے جذبہ سے سر شار ہوکر دعوتی وتبلیغی کام کو فروغ دینے کی تاکید کی، مولانا عبدالرب سلفی (نائب ناظم) اور مولانا عبدالمنان مفتاحی (داعی ضلعی جمعیت) نے امیر محترم کو بتایا کہ ھمارے ضلع سدھارتھ نگر میں حالیہ طوفانی سیلاب کے باعث بہت سارے کاشت کاروں کی فصلیں برباد ھو گئیں ہیں،بعض مواضعات کا اجمالی سروے پیش کرتے ہوئے بقدر وسعت مالی تعاون کی مخلصانہ گزارش کی، آپ نے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کوفراخ دلی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے گراں قدر تعاون کرنے کا وعدہ فرمایا، جزاه الله خيرا –
شیخ محترم عبدالسلام سلفی کی علمی ودعوتی شخصیت محتاج تعارف نہیں،آپ خلیق وملنسار اور زندہ دل ہونے کے علاوہ ایک مثالی قائد کے اوصاف سے متصف ہیں، جس کی دلیل صوبائی جمعیت اھل حدیت ممبئی کی دعوتی وتبلیغی، تصنیفی اور  فلاحی ورفاھی  بے نظیر خدمات ہیں،  آپ کی نفع بخش ذات گرامی سے قوم وملت مستفید ہورہی ہے، صوبائی جمعیت بڑے پیمانے پر کوکن میں سیلاب متاثرین کی امداد کرچکی ہے اور ابھی تک ان کی بنیادی ضروریات کی فراھمی میں کوشش کررہی ہے،
جمعیت کی  روز افزوں تعمیر وترقی میں اللہ کے فضل وکرم اور توفیق کے بعد آپ کی مثالی قیادت اور آپ کے دیگر مخلص وھمدرد رفقاء واحباب کے باھمی تعاون کا بڑااھم کردار ہے، اللہ آپ کی تمام تر علمی ودینی اور جماعتی ومسلکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے،
 ناظم ضلعی جمعیت مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی ،مولانا عبدالرب سلفی، (نائب ناظم) مولانا سعود اختر سلفی،(نائب ناظم) مولانا عبدالمنان مفتاحی (داعی ومبلغ) عبدالرحمن اثری (خازن) مولانا عبید الرحمن، مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری) وغیرہ نے کلمات تشکر وامتنان اور نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ مہمانان گرامی کو الوداع کہا اور ضلعی جمعیت کو اپنی مخصوص دعاؤں میں یاد رکھنے نیز ممکنہ تعاون کی دردمندانہ گذارش کی۔اللہ ھم سب کی حفاظت فرمائے اورھمیں ملک وجماعت اور انسانیت کے لئے مفید بنائے۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter