کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
موصولہ پریس نوٹ کے مطابق مسسلم دانشوران وعلماء نے ملک کے مسلمانوں سے مردم شماری کے موقع پر بیدار رہنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک نیپال میں 11تا 25/ نومبر 2021 بمطابق کارتک 25/ گتے2078 سے منسر(اگہن) 9/ گتے 2078بکرمی تک مردم شماری (جن گننا )کا آغاز ہونے جارہاہے۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر کٹھمندو میں 29 ماگھ2077 پروگرام ہال اسلامی سنگھ نیپال گھنٹہ گھر میں مسلم دانشوران ، سماجی کارکنان اور علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں مسلمانوں سے متعلق بعض امور طے کیے گئے ہیں۔ چوں کہ بہت سارے لوگ جن گننا کرم چاریوں کے سوالوں کا جواب ٹھیک ٹھیک نہیں دے پاتے ہیں، اس لیے ان کی آسانی کے لیے حسب ذیل باتیں طےپائی ہیں۔
آپ تمام حضرات وخواتین سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، جن دنوں مردم شماری (جن گننا)کے لیے حکومت کا عملہ آپ کے گھر محلہ میں آئے، ان دنوں آپ سب فعال ہوکر اپنی ہر قسم کی معلومات فراہم کریں اور ان کے جملہ سوالوں کا جواب دیں۔ مثلاً: اپنا اور اپنے گھر کے لوگوں کا نام اور عمر صحیح صحیح ناگرکتا / جنم درتاکے مطابق لکھوائیں۔ تھر (برادری) کے کالم میں اپنی برادری مثلاً انصاری، منصوری، صافی، حلوائی، خان،میاں، راعین،شیخ،سید وغیرہ لکھوائیں۔ اور ذات ذاتی کے کالم میں مسلم لکھوائیں ۔پرکھا یعنی آباء واجداد کی بھاشا کے کالم میں اپنے گھر گاؤں میں جو زبان/بھاشا بولتے ہیں وہ لکھوائیں اور مادری زبان (ماتری بھاشا) کے کالم میں اردو لکھوائیں ۔ اس کے علاوہ دوسری زبان (دوسرو بھاشا) کے کالم میں بھی آپ اپنے گھر گاؤں میں جو زبان بولتے ہوں مثلاً اودھی، بھوج پوری، میتھلی، میاں بھاشا، مگھئی اور بنگالی وغیرہ لکھوائیں۔اسی طرح مذہب( دھرم ) کے کالم میں اسلام لکھوائیں ۔ کوشش کریں کہ آپ کے گھر ، خاندان، پڑوس، محلہ اور گاؤں کی کوئی بھی فیملی جن گننا میں حصہ لینے سے چھوٹنے نہ پائے۔ جن گننا کرم چاریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور ان کے ساتھ حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں اور یہ بھی دیکھ لیں کہ سب کچھ صحیح صحیح لکھا گیا ہے یا نہیں؟
واضح ہوکہ مردم شماری میں حصہ لینا ، ہم مسلمانوں کی پہچان اور ہمارے حقوق ومطالبات کے باب میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اپیل من جانب : مسلم دانشوران ، سماجی کارکنان اور علمائے نیپال
آپ کی راۓ