بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے مسلمان شہری کو گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین دن تک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
35 سالہ قاسم عبداللّٰہ گودھرا شہر کا رہائشی تھا جس کو 14 ستمبر کو گجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق قاسم نے خود کو رسی سے لٹکایا تھا، تاہم جیل سیل کے فرش اور چھت کے درمیان اونچائی صرف 4 فٹ کی تھی۔
علاقہ کے مکینوں نے پولیس کی کہانی مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ قاسم کے قاتلوں کو آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔
آپ کی راۓ