مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا انتخاب نو: ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب صدر اور ڈاکٹر اورنگزیب تیمی ناظم منتخب

2 اکتوبر, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے سابق امیر مولانا محمد ہارون سلفی کے زیر سرپرستی سہ رکنی انتخابی کمیٹی کے زیر نگرانی آج مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا انتخاب نو بی جی بینکٹ گونگبو کٹھمنڈو میں بحسن و خوبی و اتفاق رایے سے پاے تکمیل کو پہنچا-
حافظ اشفاق سنابلی کی تلاوت کلام پاک سے انتخابی نشست کا آغاز ہوا؛ پھر انتخابی کمیٹی نے کارروائی کا آغاز کیا جس میں اتفاق راے سے درج ذیل اشخاص کا انتخاب عمل میں آیا :
ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب صدر
مولانا محمد نسیم مدنی نائب صدر
ڈاکٹر شہاب الدین مدنی نائب صدر
ڈاکٹر اورنگزیب تیمی ناظم
مولانا پرویز عالم مدنی نائب ناظم
مولانا انظار الاسلام مدنی نائب ناظم
مولانا عبد الصبور ندوی خازن

اس پروگرام کی نظامت الیکشن کمیٹی کے صدر جناب انور علی شاہ نے کی۔

اس موقع پر سابق امیر جمعیت سمیت عہدیداران ومعزز علماء اظہار خیال کیا۔
نو منتخب کمیٹی کو ہر چہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter