کولکاتا: مغربی بنگال کے ضمنی انتخاب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق، ممتا بنرجی نے 58,832 سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار پرینکا کو بڑے ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اس کے علاوہ سمسیر گنج اسمبلی حلقہ اور جانگی پور اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ حالانکہ ان دونوں سیٹوں پر بھی ٹی ایم سی امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے سال 2011 سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 58,389 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ بھوانی پور سے بی جے پی کی رپینکا ٹبریوال کو 26,320 ووٹ ملے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے کیونکہ انہوں نے بھوانی پور سیٹ سے اپنی سابقہ جیت کے مقابلے اس بار زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔ سال 2011 کے ضمنی انتخاب میں 52,213 ووٹوں سے اور 2016 میں 25,301 ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ ممتا بنرجی کے بھائی بابن بنرجی نے ووٹوں کی گنتی کے درمیان ہی کہا تھا، ’ہمیں یقین ہے کہ جیت کا فرق 60 ہزار سے زیادہ ہوگا اور ہم سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ کام کرکے جشن منائیں گے‘۔
آپ کی راۓ