مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی علاقائی ضلعی اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل غیر دستوری: کاٹهمانڈو سیڈیو کاریالیہ

24 اکتوبر, 2021

کاٹهمانڈو/ کیئر خبر

کاٹھمانڈو سیڈیو کاریالیہ نے آج مرکزی جمیعت اہلحدیث نیپال کے ذمہ داران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں تشکیل پائی گئی ملک بھر میں علاقائی ضلعی اور صوبائی کمیٹیوں کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔

کیئر خبر سے گفتگو کرتے ہوئے نائب سیڈیو مسٹر دیپک پوڈیل نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال ایک این جی او ہے۔ اور اس کے دستور میں کہیں بھی علاقائی ضلعی یا صوبائی کمیٹی کا کوئی تصور موجود نہیں ہے لہذا صرف ایک کمیٹی کے علاوہ  کوئی اور کمیٹی تشکیل نہیں پا سکتی۔ بلکہ موجودہ کمیٹی نے علاقائی ضلعی اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل دے کر غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ لہذا ان کمیٹیوں کو سیڈیو کاریالیہ خارج کرتا ہے۔

انہوں نے جمعیت کے امیر مولانا محمد ہارون سلفی کو کہا کہ مناسب وقت پر عاملہ کی میٹنگ بلا کر دستور کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائیں اور اپنی نگرانی میں جمعیت کے جملہ کاغذات درست کریں اور کرائیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter