امریکا: مسلم طالبعلم کو ’دہشت گرد‘ کہنے پر استاد معطل

28 اکتوبر, 2021

نیوجرسی/ ايجنسى

امریکی ریاست نیوجرسی میں استاد کو مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز سلوک کرنے پر استاد کو اسکول سے معطل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی ہائی اسکول کے ایک مسلم طالب علم نے کلاس میں ٹیچر سے اسائنمنٹ سے متعلق پوچھا، جواب میں ٹیچر نے کہا کہ  ہم دہشت گردوں سے با ت نہیں کرتے۔

ٹیچر نے یہ بھی کہا کہ تم اسائنمنٹ گھر میں مکمل کر سکتے ہو، استاد کے نفرت انگیز جملے پر قریب کھڑے کچھ لوگوں نے قہقہے لگائے۔

طالب علم نے استاد کے اس رویے کی شکایت جب اسکول انتظامیہ کو کی تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تفتیش مکمل ہونے تک استاد کو معطل کردیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter