کاٹهمانڈو/ کیئر خبر
نيپال آئل کارپوریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جمعہ کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہونگے۔
نیپال آئل کارپوریشن کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایوی ایشن فیول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
وہیں گیس سلنڈر میں پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب بڑھ کر پندرہ سو روپے ہوگیا ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے۔ جیسا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھی ہے، اسی طرح ہندوستان میں بھی قیمت بڑھی ہے۔ نیپال بھارت سے ایندھن درآمد کر رہا ہے۔ بھارت میں قیمتوں میں اضافے کے بعد نیپال میں بھی قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔
آپ کی راۓ