کاٹهمانڈو/ کیئر خبر
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے ذمہ داران نے ملک نیپال کے مسلمانوں کے نام ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ہر مسلمان حالیہ مردم شماری کے موقع پر بیداری کا ثبوت دے اور پوری ہوشمندی کے ساتھ اپنے عددی وجود کا اندراج کرائیں۔
اپیل درج ذیل ہے:
محترم خواتین وحضرات!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آنے والے جمعرات یعنی 25 کارتک سے ملک عزیز نیپال میں قومی مردم شماری کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ آپ تمام سے گزارش ہے کہ مردم شماری کے وقت سرکاری ملازمین کے سوالوں کا جواب درج ذیل کے مطابق دیں یا لکھوائیں؛ نیز لکھوانے کے بعد اسے کنفرم چیک بھی کریں کریں۔:👇
1- نام وتھر: ناگرکتا یا جنم درتا میں جو نام درج ہوا ہے وہی نام لکھوائیں۔ جیسے اطہر کمال مسلمان؛ حبیب اللہ راعین ؛ محمد ہارون انصاری؛ اسامہ خان ؛ شمشیر میاں؛ عائشہ خاتون وغیرہ
2- دھرم/ مذہب: اسلام
3- ذات: مسلمان
4- مادری زبان/ ماتری بھاشا: اردو
5- دوسری زبان: میتھلی؛ بھوجپوری؛ بنگالی؛ تبتی؛ میاں بھاشا؛ نیواری؛ کشمیری اودھی؛ ہندی وغیرہ۔
6- آباء و اجداد کی زبان: اردو؛ میتھلی؛ بھوجپوری؛ بنگالی؛ تبتی؛ میاں بھاشا؛ نیواری؛ کشمیری اودھی؛ ہندی وغیرہ۔
اپیل کنندگان: ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب؛ محمد نسیم مدنی؛ڈاکٹر شہاب الدین مدنی؛ ڈاکٹر اورنگزیب تیمی؛ پرویز عالم مدنی انظار الاسلام مدنی عبدالصبور ندوی؛ محمد عباس اثر ی ؛ انور علی سلفی؛ عبد القادر؛ اسرار احمد
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال۔
آپ کی راۓ