پاکستان کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدمقابل

8 نومبر, 2021

دبئى/ ايجنسى

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان ناقابل شکست رہا، اس کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

ٹیم پاکستان نے پہلے بھارت، پھر نیوزی لینڈ اور اس کے بعد افغانستان کو گروپ میچز میں ہرا کر ایونٹ میں سنسنی پھیلادی تھی، اس نے نامیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے بھی اپنے میچز جیت لیے اور ایونٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم قرار پائی ہے۔

ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ سے قبل بھارت کے ایونٹ میں ہونے یا باہر نکلنے کے لیے اگر مگر چل رہا تھا۔

تاہم آج نیوزی لینڈ نے افغانستان کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اور پاکستان سے اپنی اکلوتی شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ایشیا میں ہو رہے اس میگا ایونٹ میں ایشیا میں ٹائٹل لانے کی واحد امید پاکستان ہی ہے۔

ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اب پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مدِ مقابل ہوگی جو 11 نومبر کو نيپالى وقت کے مطابق شام 7 بج كر 45 منٹ پر دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter