لکھنؤ/ کیئر خبر
صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم اعلی مولانا شہاب الدین مدنی نے کیئر خبر کاٹهمانڈو کے نمائندہ کو بتایا کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ارکان مجلس عاملہ کی میٹنگ بتاریخ 14/ نومبر 2021ء. بروز اتوار بوقت 10بجےصبح صدر دفتر صوبائی جمعیت اھل حدیت امن کالونی لکھنو میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر صوبائی جمعیت حافظ عتیق الرحمن طیبی نے فرمائی اور کارروائی ناظم صوبائی جمعیت (مولانا شہاب الدین مدنی ) نے چلائی،میٹنگ کا آغاز عزیز مکرم احمد سلفی سلمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدازاں ناظم صوبائی جمعیت نے میٹنگ میں شریک تمام علماءواخوان اور قابل قدر ارکان عاملہ کا بصمیم قلب استقبال کیا اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد نائب امیرصوبائی جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی صاحب نے توجیہی وارشادی اور نصیحتی کلمات پیش فرماتے ہوئے اراکین و کارکنان سے جمعیت کی کارکردگی کو مزید فعال و موثر بنانے کی اپیل کی، فرمایا کہ آپ وقت کی قربانی پیش کرتے ہیں اور اپنے قیمتی اوقات میں سے جمعیت و جماعت کی فلاح وبہبود کے لیے بھی وقت نکالتے ہیں اس کے لیے میں بحیثیت خادم جمعیت اپنی طرف سے اور دیگر ذمہ داروں کی جانب سے آپ کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہدیہ تشکر و امتنان پیش کرتاهوں،۔آپ نے دعوت دین کی اھمیت وفضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دعوت الی اللہ کا کام منظم انداز میں کرنے کی ضرورت ہے اس لیے باہم ایک دوسرے کا تعاون کرکے دعوتی منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے اوربقدر وسعت اپنے اضلاع میں دعوت کافریضہ انجام دینے کی سعی پیہم کریں اور کتاب وسنت کی آفاقی تعلیمات کواپنی شیریں گفتاروعمدہ سیرت وکردارسے عام کریں نیز مروجہ فتنہ وفسادکو مسلم سماج سے دور کریں آخر میں آپ نے کہا کہ جمعیت سے ھماری وابستگی اخلاص وللہیت کی بنیاد پر ھونی چاہے-
بعدہ یکے بعد دیگرے میٹنگ کے مختلف ایجنڈوں پرخوش گوارماحول میں گفتگو ہوئی:
ایجنڈہ کے پہلے دفعہ:”گذشتہ کارگزاری اور کارروائی کی خواندگی اور توثیق” کے تحت ناظم صوبائی جمعیت نے گذشتہ کارروائی کی خواندگی کی، جسے تمام حاضرین نے خاموشی کے ساتھ سماعت کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تائید کی اور امیر محترم نے دستخط فرماکر اس کی توثیق فرمائی۔
ناظم صوبائی جمعیت نے گذشتہ کارروائی کی خواندگی کےدوران مختصر مگر جامع انداز میں خارجی فتنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے داعش کے تعلق سے کہا کہ ہم اور ہماری جمعیت ان کی اوردیگر دہشت گرد تنظیموں کی مکمل مخالفت کرتی رہی ہے،داعیان حق کو سلف صالحین کے منہج ومسلک کی بنیاد پر حکمت ودانائی کے ساتھ دعوت دین سرانجام دینے کی تلقین کی ،
ایجنڈہ کے دوسرے دفعہ:”ضلعی جمعیات کی کارکردگی کا جائزہ” کے تحت ضلعی جمعیتوں کو اپنی دعوتی وتبلیغی رپورٹ پیش کرنے کی دعوت دی گئی، ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر،کانپوراور بلرام پورکے نظماءنے اپنی دعوتی وتبلیغی،ثقافتی، اوررفاہی سرگرمیوں کی تحریری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ھم لوگ بقدرِ استطاعت وامکان ریلیف کی فراہمی اورحسب وسائل ایتام کی کفالت، ضرورت مند علماءوغرباءکی مالی اعانت ،مکاتب اسلامیہ کامعائنہ ،خطبات جمعہ، ماھانہ وھفتہ واری دروس کااھتمام اور دعوتی واصلاحی پروگرام کا انعقاد کرتے رہے ہیں،
تمام اضلاع میں ضلع سدھارتھ نگر، بلرام پور،کانپور اور لکھنوکی دعوتی کارکردگی نمایاں اور لائقِ ستائش رہی وہاں سب سے زیادہ دعوتی وإصلاحی اجتماعات منعقد ہوئے ہیں۔
دیگراضلاع کےنظماءونمائندوں نے اپنی ضلعی جمعیتوں کی کارکردگی کی رپورٹ زبانی پیش کرتےہوئے تحریری رپوٹ جلد آفس میں بھیجنے کا وعدہ کیا-
ایجنڈہ کے تیسرے دفعہ :” صوبائی جمعیت کی کارکردگی” کے تحت ناظم صوبائی جمعیت مولانا شہاب الدین مدنی نے کہا کہ سخت لاک ڈاون اور کرونابیماری ھمارے بہت سارے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رہی تاھم اللہ کی توفیق اور مخلص احباب گرامی کی مخلصانہ کاوشوں سے صوبائی جمعیت کا رجسٹریشن کرایا، جمعیت کی بلڈنگ میں بعض ضروری اصلاح ہوئی، شدیدلاک ڈاؤن میں شہرلکھنؤمیں کئی خاندانوں کوراشن مع ضروری لوازمات فراہم کئےگئے، حسب مشورہ صدردفتر کی بلڈنگ کا دومنزلہ مجوزہ نقشہ بنوایااور ایک مخلص و فعال داعی جناب مولانا حافظ عبدالکریم سلفی کی تقرری عمل میں لائی گئی جو آفس سکریٹری کے فرائض انجام دینے کے ساتھ دیگر مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دے رہےہیں،میں نے بذات خوداپنے احباب کے ھمراہ مختلف اضلاع کا دعوتی دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں جمعیتوں کاانتخاب کرایا،
ولله الحمد والمنة
صوبائی جمعیت کےنائب امیر مولانامحمد ابراہیم مدنی نے بتایاکہ
ایجنڈہ کے چوتھے دفعہ:”ائندہ کے دعوتی وتنظیمی منصوبے” کے تحت تمام اراکین نےکہاکہ نظمہائے حلقہ اپنے تمام دعوتی پروگرام ضلعی جمعیت کی سرپرستی میں کریں اورضلعی جمعیات کےتمام نشاطات واجتماعات صوبہ کے تعاون اورسرپرستی میں ھونے چاہئے،اسی طرح سے ھم اپنے دعوتی پروگرام میں بااثرسماجی وسیاسی شخصیات اور سرکاری شعبہ کے کسی اہم ذمہ دار کومدعو کریں تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے تئیں برادارن وطن کےدل ودماغ میں جوبدگمانیاں پیدا ھوگئی ہیں وہ دورھوسکیں،
*غیرمنہجی اورخارجی ذھنیت کے حامل لوگوں کو جمعیت سے دوررکھاجائے
*ضلعی ،صوبائی اورمرکزی جمعیت کے دعوتی واصلاحی پروگرام میں پیشہ ور خطباءکو دعوت دینے کے بجائے حقانی وربانی علماءہی کو مدعو کریں-
*متعینہ وقت پر عاملہ کی میٹنگ کراکے لوگوں کو جمعیت کی کارکردگی سے اگاہ کیا جائے اوروہ علماءواحباب جوکسی وجہ سے جمعیت سےمنسلک نہیں ہیں انھیں جمعیت کی رکنیت دےکر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے –
* سال میں ایک بار شوری کا اجلاس لازمی طور پرکرائیں اورمیقات مکمل ھونے پر شفافیت کےساتھ جدید انتخاب کرائیں-
*منتخب ارکان کاہرممکن تعاون کریں
مجلس کے اختتام کے اعلان سے پیشترجماعت کی بزرگ وعبقری شخصیت اور صوبائی جمعیت کے نائب امیرڈاکٹر عبدالعزیز مدنی مبارک پوری نے مجلس عاملہ کی میٹنگ کے انعقادپر اپنی بےپایاں مسرت وشادمانی کااظہار کرتے ھوئے جماعت کے مقتدر مرحومین علماء کےلیے دعائے مغفرت فرمائی اور علمائے سلف کے منہج ومسلک کی ترویج میں شبانہ روز سعی بلیغ کی تلقین کرتے ہوئےفرمایا کہ دعوت وارشاد کے میدان میں مداھنت نہ کریں بلکہ غیروں کے اسٹیج سے بھی کتاب وسنت کی سنہری تعلیمات اور فہم سلف کوفروغ دیں
امیر محترم نے اپنے اختتامی و صدارتی کلمات میں تمام شرکاء کو مبارک باد پیش کرتےھوئے کہا کہ اپ تمامی حضرات آپسی تنازعات میں کتاب وسنت کو فیصل تسلیم کریں اور جادہ حق واعتدال کی راہ اختیار کرتےھوئے حسن اخلاق کامظاھرہ کریں ،تعنت وتشدد،تحزب وگروہ بندی سے اجتناب کریں اورخلوص وللہیت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی کوشش کریں،اللہ آپ کی محنتوں کو ثمربار کرے گا،
صوبائی جمعیت کوفعال ومتحرک رکھنے ،گاہےبگاہے مادی ومعنوی تعاون کرنے خصوصا اس میٹنگ کوکامیاب بنانے میں امیروناظم کےعلاوہ شیخ محمد ابراہیم مدنی، حافظ کلیم اللہ دیوریاوی، شیخ وصی اللہ مدنی مولانا وقاراحمدسلفی، حاجی وکیل احمد ، ڈاکٹر عبدالعزیز مدنی ،شیخ محمد التمش سلفی، شیخ رضاءاللہ سلفی ،شیخ فریدالدین فیضی، ماسٹر کامران شکیل، ماسٹر حمزہ رئیس وغیرہ احباب کااہم رول ہے فجزاھم اللہ خیرا۔
صدرمجلس کی پرسوز دعاوں پر مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا –
آپ کی راۓ