نئی دہلی: بهارتى وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت اس بار کے پارلیمنٹ سیشن میں تینوں زرعی قانون کو واپس لے لے گی اور آئندہ سیشن میں اس بارے میں ضروری عمل مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے مانگی معافی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز کے زرعی بجٹ کو پانچ گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ پوری ایمانداری سے ہماری حکومت یہ قانون لے کرآئی ہے۔ ہم اپنی کوششوں کے باوجود کچھ کسانوں کو نہیں سمجھا پائے۔ بھلے ہی کسانوں کا ایک طبقہ ہی مخالفت کر رہا تھا۔ سائنسدانوں، زرعی قوانین ماہرین نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ ہم نے کسانوں کی باتوں اور ان کے دليل کو سمجھنے میں بھی کوئی کسر نہیں باقی رکھا۔ قانون کے جن التزامات پر انہیں اعتراض تھا، اس پر بھی بات کی۔ میں آج ملک کے باشندوں سے معافی مانگتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کچھ کسانوں کو سمجھا نہیں پائے‘۔
آپ کی راۓ