نیپال: ووٹرز اندراج مہم اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر ویبینار یکم دسمبر کو

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے زیر اہتمام بیداری مہم۔

28 نومبر, 2021

کاٹهمانڈو/کیئر خبر

مورخہ تین دسمبر 2021 سے پندرہ دنوں کے لیے شروع ہونے والے نیپالی حکومت کے پروگرام ووٹرز اندراج مہم کو کامیاب بنانے اور عوام کو بیدار کرنے کےلئے مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال یکم دسمبر کو شب 8 بجے ایک زوم ویبینار کا انعقاد کر رہی ہے۔

جمعیت کے صدر  ڈاکٹر عبد المبین ثاقب کے مطابق ویبینار میں ملک نیپال کے مشاہیر اہل علم ودانش شرکت کر رہے ہیں؛ میٹنگ میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی ووٹر جو 18 سال سے اوپر ہوں چھوٹنے نہ پائیں۔

ناظم عمومی ڈاکٹر اورنگزیب تیمی نے بتایا کہ ہمارے معاشرے کا ایک ایک ووٹ نہایت قیمتی ہے لسٹ میں انکی شمولیت جمہوری قدروں کی ضمانت ہوگی۔

 

 

 

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter