مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے پلیٹ فارم سے اردو، عربی، نیپالی میں میگزین کا اجراء عنقریب

29 نومبر, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال اپنے پلیٹ فارم سے عنقریب بیک وقت تین زبانوں (اردو، عربی، نیپالی) میں میگزین کا اجراء کرنے جارہی ہے

جمعیت کے ناظم عمومی ڈاکٹر اورنگزیب تیمی کے مطابق ماہ جنوری 2022 سے إن شاءاللہ تین زبانوں (اردو، عربی، نیپالی) میں ١-ترجمان سلف (اردو ماہنامہ) ٢- السنة (عربية شھریة) ٣- आवाज (नेपाली मासिक)کا اجراء جمعیت کرنے جارہی ہے –
جمعیت کے نائب صدر مولانا محمد نسیم مدنی نے کئیر خبر کو بتایا کہ جمعیت نے اپنی منعقدہ عاملہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ صحافت کے میدان میں پیش رفت کی جائے جو نہ صرف دعوت دین کا اہم وسیلہ اور ذریعہ ہے بلکہ ہماری تہذیب و ثقافت کی عکاس بھی ہے- نائب ناظم مولانا پرویز مدنی نے کہا اس ملک میں صحافت ہماری آواز ہے طاقت ہے اسلام کے آفاقی پیغام کی نشر و اشاعت کے لئے موثر ھتیار ہے-
جمعیت کے نائب صدر ڈاکٹر شہاب الدین مدنی نے بلا تفریق تمام قلمکار حضرات و خواتین، محبان خامہ و قرطاس، ذمہ داران جمعيات، مراكز اور مدارس سے گزارش کی ہے کہ تینوں زبانوں میں اپنے علمی نگارشات، مقالات، رپورٹس، منظومات درج ذیل ای میل:
(hadeesnp@gmail.com
info@ahlehadees.com.np)
پر ارسال کرکے تعاون فرمائیں اور صحافتی مشن کا حصہ بنیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter