چنروٹا / کئیر خبر
معروف سماجی کارکن و کانگریسی لیڈر مسٹر عبدالکلام کو نیپالی کانگریس کا کپل وستو ضلع صدر منتخب کر لیاگیا ہے۔ کلام نے اپنے قریبی حریف راجیش اچاریہ کو 109 ووٹوں سے شکست دی۔ ڈالے گئے 1,765 ووٹوں میں سے کلام کو 928 اور راجیش اچاریہ کو 819 ووٹ ملے۔
کلام سینئر کانگریسی لیڈر رام چندر پوڈیل کی طرف سے تھے جبکہ آچاریہ کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا پینل سے تھے۔
اسی طرح رجت راج آچاریہ اور ہم کانت کھنال کو نائب صدر، شکتی سنگھ ٹھکری اور پریم بہادر سنگھ رایاماجھی کو سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
عبد الکلام کو ہر چہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے- وہیں وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے انھیں مبارکباد دی ہے- کئیر فاؤنڈیشن کے صدر انور علی شاہ جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی نے بھی انھیں مبارکباد دیتے ہویے کہا وہ ایک مضبوط اور محبوب سماجی لیڈر ہیں-
آپ کی راۓ