شہرت گڑھ/کئیر خبر
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے کئیر خبر کے نمائنده کو بتایا کہ6 / دسمبر 2021ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے زیر سرپرستی اور جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام سرزمین امہوا شہرت گڑھ سدھارتھ نگر میں ایک نصف شبی دعوتی واصلاحی اور تبلیغی اجلاس عام کا انعقاد ہوا، جس میں عوام کی کافی تعداد نے شرکت کی، خواتین کے لیے بھی الگ سے پردے کا اہتمام کیا گیا تھا، ان لوگوں نے بھی اچھی خاصی تعداد میں شریک ہو کر علمائے کرام کے دینی بیانات وپرسوزخطابات کو سماعت کیا اور رات بارہ بجے تک پروگرام پورے آب و تاب کے ساتھ چلتا رہا۔ مولانا ضیاء الرحمان سراجی استاد مدرسہ عین العلوم امہوا کے تلاوتِ کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، نیز مدرسہ عین العلوم امہوا ہی کے دو طلبہ نے یکے بعد دیگرے حمد و نعت پیش کیا اور پھر اس کے بعد علمائے کرام کا تفصیلی خطاب ہوا۔ ابتدائی طور پر جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفؔی نے جماعت اہل حدیث اور جمعیت کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس طرح کے دعوتی اجلاس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور عوام کا خیر مقدم کرتے ہوئے لوگوں سے خلوص نیت کے ساتھ شریکِ اجلاس ہو کر کتاب و سنت کی تعلیمات سے مستفید ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں کتاب و سنت کی بالا دستی کو تسلیم کریں۔ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنؔی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اہلِ علم کا پُر تپاک خیر مقدم کیا اور اپنے گاؤں کے افراد سے درد مندانہ اپیل کی کہ آپ لوگ اہل علم کے بیانات کو دل جمعی کے ساتھ سنیں اور کتاب و سنت کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔ سب سے پہلے حامد عبد المنان سلفؔی نے موت کے موضوع پر نہایت سنجیدگی کے ساتھ مدلل خطاب کیا، اس کے بعد المعہد الاسلامی انوار العلوم گنجہڑا کے صدر مدرس مولانا بدر الدین ریاضی کا کسبِ حلال کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر مدلل خطاب ہوا، آپ نے لوگوں سے کمائی کے حرام ذرائع سے بچنے اور حلال کمائی پر اکتفا کرنے کی تلقین کی۔ پھر ثاقب اقبال سلفؔی نے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر اپنے خاص اسلوب میں نہایت جوش و ولولہ کے ساتھ مدلل خطاب فرمایا، بعدہ اجلاس کے مقررِ خصوصی مولانا خالد جمیل مکی شیخ الجامعہ جامعہ اسلامیہ کوسہ ممبرا ممبئی نے خواتینِ اسلام کو اپنے خطاب کا موضوع بنایا، آپ نے پوری تفصیل و وضاحت سے عورتوں کے متعلق کتاب و سنت کی تعلیمات کو بیان، ان کے اندر پائی جانے والی کمیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے عورتوں کو ان سے دور رہنے کی پُر زور اپیل کی اور ان سے صحیح شاہ راہِ اسلام پر چلنے کی درد مندانہ اپیل کی، آخر میں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنؔی نے مختصر و مدلل خطاب کیا، اس کے بعد اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنؔی نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا عبد الرشید سلفؔی پرنسپل المعہد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار نے انجام دیا، بھائی شعبان علی روٹی والے نےعلماء کرام کی عمدہ ضیافت کی، پروگرام کو ہر طرح سے کامیاب بنانے کے لیے مولانا ضیاء الرحمان سراجی، ماسٹر محمد مصطفیٰ انصاری,مولانا انورعلی، مولانا عبد الحفیظ سراجی، جناب انیس الرحمان، طفیل احمد، شاہ عالم،محمد سعید عرف چھوٹو، حمید اللہ، صغیر احمد، پرویز، سمیع اللہ، سبو،رمضان علی،شاداب، محمد صادق،سفیان،اطیع اللہ، مکی مہتو، عمران احمد عرف لڈو، شعبان احمد روٹی والے، مجیب الرحمان، شبیر احمد، شہریار، محمد حسن،ارشاد احمد، فہیم اللہ،عبدالحق،اور عبد المبین وغیرہ نے بھر پور حصہ لیا۔
آپ کی راۓ