ضلعی جمعیت اہل حدیث سرہا کی تعارفی نشست اختتام پذیر

8 دسمبر, 2021

سرہا/ کیئر خبر

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج مؤرخہ 08 دیسمبر2021م مطابق 03 جمادی الاول 1443ہجری بروز بدھ کو جامع مسجد امام ابن القیم میں فضيلة الشيخ صغير احمد مدنی  کے زیر صدارت ضلعی جمعیت اہلحدیث سرہا کی تعارفی نشست منعقد ہوئی
جسمیں تمام ممبران ضلعی جمعیت اہلحدیث سرہا کے علاوہ مقامی  حضرات کی بھی شرکت رہی سبھی شرکاء نے اپنے تعارفی کلمات کے ساتھ ایک دوسرے کو ضلعی جمعیت اہلحدیث کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر قوم وملت کیلئے سوچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے ہم لوگوں کو ایک اہم ذمہ داری کیلئے چنا اور ہم سب کو قوم کی خدمت کا موقع عنایت کیا۔ و للہ الحمد
اسکے بعد تمام ممبران نے اپنی ذمہ داری کو کماحقہ ادا کرنے کابصدق دل وعدہ کیا اور اللہ سے دعاء کی کہ اللہ ہم سب کو قوم وملت کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور ثابت قدمی عطا فرمائے آمین
اسکے بعد شرکاء مجلس نے بالاتفاق مندرجہ ذیل ایجنڈے پاس کئے
الف۔ ضلعی جمعیت اہلحدیث سرہا کیلئے آفس کا قیام اور جگہ کی تعیین جلد کیجائے تاکہ دعوتی مشن کو منظم کیا جاسکے۔
ب ۔۔ ضلعی جمعیت اہلحدیث سرہا کیلئے لیٹر پیڈ اور مہر تیار کیا جائے
ج۔۔ فی الحال باہمی تعاون سے دعوتی وتنظیمی امور کے لیے ضلعی جمعیت اہلحدیث سرہا کے اخراجات کا انتظام کیا جائے
د۔۔ 18 دیسمبر 2021م 03 پوس 2078 بکرمی بروز سنیچر بوقت ظہر جامع مسجد سرہا میں اگلی میٹینگ رکھی جائے
بعدہ بحکم صدر مجلس فضيلة الشيخ عبدالله عبدالحليم اسلامی کے دعائیہ کلمات کے ذریعے ضلعی جمعیت اہلحدیث سرہا کی پہلی تعارفی نشست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter