کٹھمنڈو / کئیر خبر
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے سابق امیر مولانا محمد ہارون سلفی کے زیر سرپرستی سہ رکنی انتخابی کمیٹی (مولانا انور علی سلفی؛ انور انصاری اور آفتاب عالم) کے زیر نگرانی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا انتخاب نو کٹھمنڈو میں بحسن و خوبی و اتفاق رایے سے پاے تکمیل کو پہنچا- جس میں مولانا کلام الدین مدنی امیر جمعیت منتخب ہویے- مولانا کلام الدین مدنی نے کئیر خبر سے گفتگو کرتے ہویے کہا یہ انتخاب کٹھمنڈو سیڈیو کاریالیہ کی تعلیمات اور جمعیت کے دستور کے عین مطابق ہے اور ہماری نو منتخب کمیٹی کو ہی دستوری و قانونی حیثیت حاصل ہے- مولانا عبد الحئی مدنی اور عزیز الرحمن تربت نے سیڈیو کاریالیہ کی تعلیمات کی دھجیاں اڑاتے ہویے غیر آئینی انتخاب کرایا تھا جو اپنی اخلاقی و قانونی حیثیت کھو چکا ہے-
انہوں نے کہا کہ ہم نے جمعیت کے دستور میں وقت کے حساب سے ضروری ترامیم کو درج کرایا ہے اور اس کے حساب سے جلد ہی ان شاء اللہ مزید با صلاحیت افراد کو کمیٹی میں لایا جائے گا- اس لئے کہ کمیٹی سات کے بجاے ١١ رکنی بنائی جاےگی-
مولانا کلام الدین مدنی کی اطلاع کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی نو منتخب کمیٹی اس طرح ہے :
مولانا کلام الدین مدنی امیر
مولانا محمد نسیم مدنی نائب امیر
مولانا ارشاد احمد مدنی نائب امیر
ڈاکٹر اورنگزیب تیمی ناظم
مولانا پرویز عالم مدنی نائب ناظم
مولانا انظار الاسلام مدنی نائب ناظم
مولانا عبد الصبور ندوی خازن
اس پروگرام کی نظامت الیکشن کمیٹی کے صدر جناب انور علی سلفی نے کی۔
اس موقع پر سابق امیر جمعیت سمیت عہدیداران ومعزز علماء نے اظہار خیال کیا۔
نو منتخب کمیٹی کو ہر چہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے-
آپ کی راۓ