سال 2022ء کورونا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے: سربراہ عالمی ادارۂ صحت

21 دسمبر, 2021

نيويارك/ ايجنسى

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ 2022ء کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لیے دنیا کو مل کر مشکل اقدامات کام کرنا چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ ملکوں کو ہجوم سے بچنے کے لیے اپنے قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کرنا چاہیے۔

سربراہ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔

ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی اومی کرون سے متاثر ہو رہے ہیں، اومی کرون میں ویکسین کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter