لکھنؤ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ہفتہ کو ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ یوگی حکومت نے 25 دسمبر سے ریاست بھر میں نائٹ کورونا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رات کا کورونا کرفیو ہر روز رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک لاگو ہوگا۔ ساتھ ہی، کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عوامی تقریبات جیسے شادی وغیرہ میں زیادہ سے زیادہ 200 لوگوں کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ منتظمین اس بارے میں مقامی انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔
نئی رہنما خطوط کے مطابق، بازاروں میں "ماسک نہیں، تو سامان نہیں” کے پیغام کے ساتھ بازاروں میں تاجروں کو بیدار کریں۔ کوئی دکاندار بغیر ماسک کے کسٹمرس کو سامان نہ دے۔ گلیوں/بازاروں میں ہر ایک کے لیے ماسک لازمی قرار دیا جائے۔ پولیس فورس کو مسلسل گشت کرنا چاہیے۔ پبلک ایڈریس سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے۔ ملک کی کسی بھی ریاست یا بیرون ملک سے اتر پردیش کی سرحد پر آنے والے ہر فرد کی ٹریسنگ ٹیسٹنگ کی جانی چاہئے۔ بسوں، ریلوے اور ہوائی اڈوں پر اضافی چوکسی برتی جائے۔ مانیٹرنگ کمیٹیوں نے کورونا مینجمنٹ میں قابل تعریف کام کیا ہے۔
آپ کی راۓ