کٹھمنڈو/ کئیر خبر
ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی کے وزیر پریم بہادر آلے نے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تارکین وطن ورکرز کو غیر ضروری طور پہ تنگ و پریشان کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
پیر کو یونیفائیڈ فارن ایمپلائمنٹ انٹرپرینیورز آرگنائزیشن (یو ایف ای ای او) کی طرف سے جمع کرایا گیا میمورنڈم وصول کرتے ہوئے، آلے نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے نیپالی ورکرز کا احترام کیا جانا چاہیے کیونکہ تارکین وطن کارکنوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات ملکی معیشت کی جان ہیں۔انہوں نے مزید کہا "جو نوجوان ذریعہ آمدنی کے لیے غیر ملکی ملازمت کا انتخاب کرتے ہیں، ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہیں بالکل پریشان نہیں کیا جانا چاہئے ورنہ ہم سخت ایکشن لیں گے” ۔
آرگنائزیشن نے منسٹر آلے کی توجہ مبذول کرائی کہ غیر ملکی ملازمت کے لیے ملک چھوڑنے والوں کو ہوائی اڈے پر بلا وجہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیر نے یاد دلایا کہ وہ منسٹر بننے کے بعد، انہوں نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مفت وائی فائی، آرام کرنے کی جگہوں اور پینے کے پانی کی مفت سہولیات کا انتظام کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "میں تارکین وطن کارکنوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ مثبت ہوں۔
وزیر آلے کی ہدایت پر نیپال ایئر لائنز کارپوریشن 40 تارکین وطن کارکنوں کو رعایتی نرخوں پر غیر ملکی سفری ٹکٹ فراہم کر رہی ہے۔ میمورنڈم پیش کرتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ ہوائی اڈے پر ملازمین تمام ضروری دستاویزات پیش کرنے کے باوجود تارکین وطن کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔
آپ کی راۓ