الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ریاستوں میں پولنگ کی شروعات 10 فروری 2022 سے ہوگی اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔ 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ کے انتخابات ایک مرحلہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ منی پور کے انتخابات 3 مراحل میں جبکہ اتر پردیش کے انتخابات 7 مراحل میں پورے ہوں گے-
اس کے بعد پانچویں مرحلہ کے تحت 2 مارچ، چھٹے مرحلہ کے تحت 3 مارچ اور ساتویں اور آخری مرحلہ کے تحت 7 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ بعد کے تینوں مراحل میں یوپی کے ساتھ منی پور میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
آپ کی راۓ