نیپال: کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر 29 جنوری تک تمام اسکول بند رہیں گے

9 جنوری, 2022

کٹھمنڈو/ کیئر خبر

حکومت نے کورونا کے کیسوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے جنوری کے آخر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو منعقدہ کورونا کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ نے اس فیصلے کو پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے لیے نافذ العمل قرار دیا ہے۔ سی سی ایم سی کی ترجمان سنیتا نیپال نے کہا کہ میٹنگ نے تعلیمی اداروں کو 29 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپال نے کہا کہ "اس قدم سے انفیکشن کا سلسلہ ختم ہونے کی امید ہے۔”

سی سی ایم سی میٹنگ نے عوامی مقامات بشمول مووی تھیٹرز، پارکس، ہوٹلوں، ریستوراں اور ہوائی سفر کے علاوہ دیگر مقامات پر جانے والے افراد کے لیے ویکسین شدہ کارڈ اپنے ساتھ رکھنا بھی لازمی قرار دیا ہے۔ یہ تعلیمات 17 جنوری سے نافذ العمل ہونگی۔

نیپال میں اتوار کو کورونا کے 1,167 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter