کٹھمنڈو/ کئیر خبر
سعودی جامعات میں تعلیم کے لئے منظوری کے بعد ٥٠ سے زائد نیپالی طلبہ کے لئے این او سی کا حصول تا ہنوز مشکل بنا ہوا ہے جو کہ ویزہ کی شرائط میں سے ایک اہم شرط ہے- نیپالی حکومت مدارس کی اسناد کو ابتک تسلیم نہیں کیا ہے جس کے سبب این او سی کا اجراء مشکل بنا ہوا ہے- طلبہ کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال کے ناظم عمومی ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی نے سعودی عرب کے سفیر براے نیپال عالیجناب مساعد بن سلیمان المروانی سے ملاقات کر مقبول طلبہ کے ویزہ مسائل پر گفت و شنید کی- جس پر ایکسلنسی سعودی سفیر نے طلبہ کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے – اور اس پر ناظم عمومی نے سعادة السفیر کا شکریہ ادا کیا –
دوسری جانب جمعیت کے سرکردہ قائد ڈاکٹر عبد المبین ثاقب نے سعودی سفیر کو تمام مقبول طلبہ کی تفصیل فراہم کرتے ہویے ویزہ کے مسائل کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے –
آپ کی راۓ