نیپال: ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ؛ طلبہ کا احتجاج؛ وزیراعظم دیوبا کا پتلا نذر آتش

20 جنوری, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپال آئل کارپوریشن (این او سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

سرکاری تجارتی ادارے کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والے ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اور ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 122 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 139 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ہوا بازی کا ایندھن (ملکی) 106 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

تاہم ایل پی جی گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاٹھمانڈو میں طلبہ یونین نے سخت مظاہرہ کیا ہے اور وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کا پتلا نذر آتش کیا ہے نیز طلباء نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی قیمت فوری واپس لے نہیں تو ملک گیر ہڑتال کیا جائے گا۔


 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter