مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ پر ماہنامہ السراج کا خصوصی شمارہ جلد منظر عام پر : مولانا شمیم احمد ندوی

جنوری کے شمارہ میں خصوصی اشاعت کی تیاری اور مجوزہ عناوین کا اعلان کیا جائے گا : مولانا وصی اللہ مدنی

21 جنوری, 2022

جھنڈا نگر/ پریس ریلیز

ملک نیپال کی عظیم اور مرکزی دانش گاہ کے سابق ریکٹر اور ماہ نامہ السراج کے سابق فاضل ایڈیٹر مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کی علمی و عبقری شخصیت پر ماہ نامہ السراج جھنڈا نگر کا خصوصی شمارہ ان شاء اللہ جلد منظر عام پر آئے گا اس بات کا اعلان ماہ نامہ السراج کے مدیر مسئول مولانا شمیم احمد خاں ندوی ناظم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال نے اپنے جامعہ کے فیض یافتہ اور لائق استاد مولانا تاج الدین سراجی کی عیادت و تیمارداری کے موقعے پر کہا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے مولانا رحمہ اللہ کی وفات پر وعدہ کیا تھا کہ ان کے شایانِ شان ماہ نامہ السراج کا خصوصی شمارہ نکالوں گا، ان شاء اللہ، سال رواں ماہ جنوری کے شمارہ میں اس خصوصی اشاعت کی تیاری اور مجوزہ عناوین کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہ نامہ السراج کے معاون مدیر اور جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ شیخ وصی اللہ مدنی نے ملت و جماعت کے ارباب قلم و قرطاس سے گزارش کی ہے کہ آپ اپنے بیش قیمت مقالات و مضامین قلم بند کرتے ہوئے مولانا موصوف کے نقوش حیات کو اجاگر کریں، ناظم جامعہ کے اس اہم اور تاریخی فیصلے سے جماعت و جمعیت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بالخصوص مولانا عبد المنان سلفی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند مولانا سعود اختر سلفی نے اپنے والد گرامی کی حیات پر مشتمل خصوصی شمارہ کی اشاعت کی منظوری دینے پر ناظم جامعہ کا بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کے تمام تر عظیم دینی و ملی اور قابلِ قدر کارناموں کو شرف قبولیت بخشے۔ سابق وکیل الجامعہ، مفکر جماعت مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کے محبین و معتقدین اور شاگردان آپ کی حیات و خدمات پر مشتمل السراج کے خصوصی شمارہ کے منتظر ہیں، ناظمِ جامعہ مولانا شمیم احمد ندوی نے احبابِ جماعت کی دیرینہ خواہش کی منظوری دیتے ہوئے یہ خوش خبری سنائی اور مولانا تاج الدین سراجی صاحب جو کہ گذشتہ ہفتہ ایک موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے علیل چل رہے ہیں ان کو بھی ڈھیر ساری دعائیں دیں۔

مقالہ نگاران سے مولانا موصوف کی زندگی سے متعلق مضامین لکھنے اور السراج کے خصوصی شمارہ کے لیے بھیجنے کی پر زور اپیل کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ جمعیت اہل حدیث ضلع سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے وکیل الجامعہ اور ماہ نامہ السراج کے مدیر تھے، آپ کی باوقار شخصیت اورنفع بخش ذات گرامی ہر لحاظ سے معتبر ومستند تھی، گذشتہ سال اچانک آپ کی وفات سے جمعیت و جماعت کو کافی خسارہ ہوا، لہٰذا ان کی شخصیت کے تمام پہلوؤں سے متعلق السراج کا خصوصی شمارہ شائع ہونا از حد ضروری تھا۔ ناظم جامعہ مولانا شمیم احمد خاں ندوی کے اس خوش آئند فیصلے پر وکیل الجامعہ ڈاکٹر عبدالغنی القوفی، رئیس مرکز السنہ مولانا محمد نسیم مدنی،ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کےامیر مولانا محمد ابراھیم مدنی،نائب امیرمولانا عبدالرشید مدنی، ناظم ضلعی جمعیت وصی اللہ مدنی،نائب ناظم مولانا عبدالرب سلفی،جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کےناظم مولانا جمشید عالم سلفی، امیر حلقہ مولانا شفیع اللہ مدنی، نائب ناظم مولانا عبدالرشید سلفی، مولانا خالد رشیدسراجی نائب ناظم حلقہ بڑھنی،رکن حلقہ مولانا عبدالحفيظ سراجی، مولانا عبدالعظیم مدنی،مولانا عبدالقیوم مدنی،مولانا قمرالدین ریاضی، مولانا عبدالخبیر زاھدآزاد، مولاناعبدالصبور ندوی، مولانا مشہود خاں سراجی،مولانا محبوب عالم سلفی، مولانا عبدالسمیع سلفی، ،ماسٹر عبدالحسیب صاحب، مولانا تاج الدین سراجی، مولاناعتیق الرحمان سراجی، مولانا عبدالحسیب ریاضی، مولانا عبدالوحید سلفی،مولانا محمد فضیل مدنی، حمود عبدالمنان اور دیگر لوگوں نے مسرت وشادمانی کا اظہار کیا اور ناظم جامعہ کے اس فیصلے کو سراہا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter