کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
نیپالی وزارتِ داخلہ نے آج بروز جمعہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزٹ ویزہ پر نیپالی اب خلیجی ملکوں کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وزٹ پر جانے والے نیپالی ان ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں اس لئے فی الحال نیپالیوں کو وزٹ ویزا پر اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور نیپال میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے اس لیے فی الحال وزٹ ویزا پر سفر کے لیے نیپالیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ کی راۓ