کیلالی/ کیئر خبر
کیلالی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانے والا ایک شخص چند ہی منٹوں میں جاں بحق ہوگیا۔
کے نامی گاؤں کے 53 سالہ لکشمن ڈگورا کی اتوار کو سہ پہر کیلاری گاون پالیکا-4 کے ایک بنیادی صحت مرکز میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد موت ہوگئی۔
وارڈ کے چیئرمین بکرم چودھری نے بتایا، آج "دوپہر کے قریب 2 بجے، وہ (متوفی) بنیادی مرکز صحت میں ویروسل ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد گھر کے لئے لوٹا مگر راستے میں ہی اسکی موت ہوگئی” لاش کو بنیادی مرکز صحت میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب متوفی کے اہل خانہ نے ہیلتھ پوسٹ پر جم کر ہنگامہ کیا ہے اور ویکسین کو موت کا سبب بتایاہے حالانکہ پولیس اور ڈاکٹرس جانچ میں لگے ہوئے ہیں۔
آپ کی راۓ