نيويارك/ ايجنسى
امریکی خاتون کے دو سالہ بچے نے مذاق مذاق میں ہزاروں ڈالر کا آن لائن سامان آرڈر کردیا۔
یہ واقعہ امریکا میں مدھو کمار نامی بھارتی نژاد امریکی خاتون کے گھر پیش آیاجہاں ایک ہفتے تک آن لائن آرڈر کی جانے والی چیزیں ڈیلیور ہوتی رہیں۔
خاتون کا خیال تھا کہ یہ آرڈر ان کے بڑے بچوں نے یا پھر ان کےشوہر نے آن لائن کیا ہوگا لیکن جب تفتیش کی گئی تو یہ حرکت ان کے 2 سالہ بیٹے کی تھی۔
مدھو کمار کے دو سالہ بیٹے کا نام ایانش ہے جس نے اپنی والدہ کے فون میں ویب سائٹ پر آن لائن چیزوں کا آرڈر دے ڈالا جس کی قیمت ہزاروں ڈالر تھی۔
اس سامان میں کرسیاں، گلدان اور دیگر گھر کی سجاوٹ کا سامنا موجود تھا جو کہ اب مدھو کمار کے گھر میں سجا ہوا ہے۔
بیٹے کی اس حرکت پر مدھو کا کہنا ہے کہ انہیں اس پر بالکل غصہ نہیں ہے کیونکہ ایانش ابھی چھوٹا ہے اور کیوٹ ہے، اب وہ ایسا کرچکا ہے تو ہم محظوظ ہورہے ہیں ۔
مستقبل میں ایسی کسی صورتحال سے بچنے کے لیے والدین نے یہ تہیہ بھی کرلیا ہے کہ آئندہ وہ اپنے فون کو لاک کرکے رکھا کریں گے۔
آپ کی راۓ